Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی: پاکستانی اور بنگلہ دیشی تارکین کو لے جانے والی بس کو حادثہ، 12 ہلاک

اچھے مستقبل کی خاطر تارکین وطن مشکل راستوں سے گزر کر ترکی داخل ہوتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکی میں حکام کے مطابق اتوار کی صبح ایک بس حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان شہری بھی سوار تھے۔
حکام کے مطابق حادثہ ایران کے ساتھ ترکی کی سرحد پر وان صوبے کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ کھائی میں گرنے کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترکی یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے۔ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ایران، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہے۔

شیئر: