Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحی پر امارات کی جیلوں سے 855 قیدیوں کی رہائی کا حکم

قیدیوں کو زندگی کا نیا باب شروع کرنےکا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے ملک کی جیلوں میں مختلف سزا ئیں کاٹنے والے 855 قیدیوں کی باقی سزا عید الاضحی کے موقع پر معاف کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کے صدر کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ اقدام درگزر اور رواداری برتنے کی ان روایات کا عکاس ہے۔
جس کے تحت قیدیوں کو زندگی کا نیا باب شروع کرنے اور اپنے گھرانے اور معاشرے کے ساتھ مثبت برتاؤ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی طرف سے ہر سال عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کو سزا کی معافی سے خاندانی روایات اور رشتوں کو تقویت ملتی ہے۔
بچوں اور ماؤں کو خوشی نصیب آتی ہے اور رہائی پانے والوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں ازسرنو سوچ و فکر کا موقع ملتا ہے تاکہ وہ ایک کامیاب سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جانب سفر شروع کرسکیں۔

شیئر: