Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ نے ایک ماہ میں 29 لاکھ اکاؤنٹ بند کر دیے

واٹس ایپ کو اکاؤنٹ بندش سے متعلق بھی سینکڑوں شکایت موصول ہوئیں (فائل فوٹو: اخبار 24)
واٹس ایپ نے نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت جاری کردہ پہلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہے کہ ایک ماہ کے دوران 29 لاکھ اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں۔
فیس بک کی ملکیتی میسیجنگ ایپلیکیشن کے مطابق اکاؤنٹس کی بندش 15 مئی سے 15 جون کے عرصے میں کی گئی ہے۔
پابندی کا شکار ہونے والے اکاؤنٹس سے متعلق تفصیل میں ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں سے 95 فیصد بغیر اجازت یا بہت زیادہ میسیجز کی پادش میں بند کیے گئے ہیں جسے سپیم کہا جاتا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق دنیا بھر میں اوسطا 80 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی یا انہیں ختم کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران متعدد پارٹیوں کی جانب سے شکایات یا مسائل کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ 
ایپ کی انتظامیہ کو 70 اکاؤنٹس نے معاونت کے لیے کہا جب کہ 204 پر پابندی کی اپیل کی گئی، کمپنی نے ان میں سے 63 اکاؤنٹس کو بند کر دیا۔

شیئر: