Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے میرج گرانٹس کے لیے 10 لاکھ ڈالرز مختص کر دیے

2019 میں ولی عہد شہرادہ محمد بن سلمان نے 26 ہزار سے زائد  افراد کو اسی منصوبے کےتحت 52 کروڑ ڈالرز مہیا کیے تھے۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے میرج گرانٹس کے لیے لگ بھگ 10 لاکھ ڈالرز مختص کر دیے۔
عرب نیوز کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے 200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے 37 لاکھ سعودی ریال (9 لاکھ 97 ہزار 80 ڈالرز) تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ رقم ولی عہد کے یتیموں اور مختلف طرح کی معذوریوں کے شکار افراد کی مدد کے جذبے  کے تحت جاری کی جا رہی ہے۔ یہ افراد ’سند محمد بن سلمان پروگرام‘ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سنہ 2019 میں ولی عہد شہرادہ محمد بن سلمان نے 26 ہزار سے زائد  افراد کو اسی منصوبے کےتحت 52 کروڑ ڈالرز مہیا کیے تھے اور انہیں معاشی آگاہی سے متعلق تربیت بھی دی گئی تھی۔  

شیئر: