Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حجاج کی سلامتی اور امن کا ہدف حاصل ہو رہا ہے‘

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کی صحت اطمینان بخش ہے( فوٹو ایس پی اے)
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ ا ب تک کسی حاجی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی ہے اور نہ کسی کا انتقال ہوا ہے‘۔
الاخباریہ کے مطابق پریس بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ’ حجاج کی صحت اطمینان بخش ہے۔ متعدی مرض میں مبتلا ہونے کا کوئی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’حج ایام شروع ہونے کے بعد سے اب تک 485 حجاج نے صحت خدمات کے لیے رجوع کیا تھا جو انہیں فراہم کی گئی ہے‘۔
وزارت حج و عمرہ نے بریفنگ میں بتایا کہ’ حاجیوں کے قافلے میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچے ہیں۔ 2700 بسوں کے ذریعے حجاج کو عرفات سے مزدلفہ منتقل کیا گیا ہے‘ ۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ میدان عرفات میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
’ سرکاری ونجی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی بدولت اس سال حج موسم میں حجاج کی سلامتی اور امن کا ہدف حاصل ہو رہا ہے‘۔
ایسے عالم میں جبکہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے ہمارے اداروں کی کوششوں کی بدولت حجاج  وائرس سے محفوظ ہیں اور سکون و اطمینان کے ساتھ حج کے مناسک ادا کررہے ہیں۔

شیئر: