Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون پر گوگل سرچ ہسٹری کےآخری 15 منٹس کو کیسے حذف کریں؟

نئی خصوصیت آئی فون پر گوگل ایپلیکیشن کی ترتیبات میں دستیاب ہے (فوٹو الرجل)
گوگل نے آئی  فون پر گوگل سرچ ہسٹری کو صاف کرنے کا ایک تیزترین طریقہ متعارف کروایا ہے جس میں ایک بٹن کے ٹچ سے اور چند سیکنڈ میں ہی کوئیک ڈیلیٹ نامی ایک خصوصیت کے ذریعے آخری 15 منٹ کی سرچ ہسٹری ختم ہوجاتی ہے۔
نئی خصوصیت آئی فون پر گوگل ایپلیکیشن کی ترتیبات میں دستیاب ہے اور مندرجہ ذیل مراحل کے ذریعے استعمال کی گئی ہے۔
فوری حذف کرنے والی خصوصیت کو ایکٹو کیسے کریں؟
-آئی فون پر گوگل ایپ کھولیں۔
-اسکرین کے اوپری دائیں حصے میں اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں۔
-پاپ اپ مینو سے ’آخری 15 منٹ کو حذف کریں‘ پر کلک کریں۔
-آپ کی پچھلے 15 منٹ کی سرچ ہسٹری فوری طور پر ختم کردی جائے گی۔
اس سے قبل گوگل نے گوگل کروم صارفین کے لیے سکیورٹی کے فیچر متعارف کروائے تھے۔
 اگرتلاش کے نتائج ناقابل اعتبار ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ خفیہ کروم براؤزر بھی ہے جسے چہرے یا فنگر پرنٹ سینسر کے ذریعہ بند کیا جاسکتا ہے۔
 اس کا آزمائشی ورژن آئی فون یا آئی پیڈ پر دستیاب ہے۔

شیئر: