Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد میں الصدر سٹی دھماکے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک گرفتار

خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی(فوٹو عرب نیوز)
عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’ایک دہشت گرد نیٹ ورک کے ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے بغداد کے علاقے الصدر سٹی میں گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکے جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے کی منصوبہ بندی اور اس پرعملدرآمد کیا تھا‘۔
یاد رہے کہ عیدالاضحی پر عراقی دارلحکومت بغداد کے پر ہجوم علاقے الصدر سٹی میں ایک خود کش بمبار نے ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا جس میں 35 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ٹوئٹر کے اپنے اکاونٹ پر گرفتاریوں کا اعلان کیا اور لکھا کہ ’بزدلانہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ہمارے قانون اور لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اسے ہر برائی اور حملہ آوروں کے لیے مثال بنایا جائے گا‘۔
انہو ں نے کہا کہ’ مجرموں سے بدلہ ضرور لیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور داعش کی عراق میں دووبارہ آمدکے خدشات سامنے آئے تھے۔
یہ اعلان پیر کو عراقی وزیر اعظم کی امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات سے پہلے سامنے آیا ہے۔

شیئر: