Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی وزیر خارجہ کا دورہ

انڈیا کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ بدھ کی رات کویت پہنچے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کویت کے دورے کے دوران اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اتحادی ملک کویت میں امریکی سفارت کاروں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ پارلیمان کا بھی دورہ کیا اور امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح، ولی عہد اور وزیر خارجہ سے شاہی محل میں ملاقات کی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’اینٹونی بلنکن اپنے دورے کے دوران عسکری تعاون، علاقائی سکیورٹی اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات کو مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھائیں گے۔‘
انڈیا کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ بدھ کی رات کویت پہنچے تھے۔ 
سنہ 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد سے کویت امریکہ کا اہم اتحادی ہے، جس نے صدام حسین کی غاصب فوج کو باہر نکالنے میں مدد کی تھی۔
تقریباً 13 ہزار 500 امریکی فوجی کویت میں تعینات ہیں، جن میں سے اکثریت شہر کے جنوب میں واقع کیمپ عارف جان میں موجود ہے۔

شیئر: