Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادیل ایئر کی باحہ، دمام کے لیے ہفتے میں 8 پروازیں

سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے کیے جا رہے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فضائی کمپنی ادیل ایئر نے باحہ سے دمام کے لیے بھی پروازیں شروع کی ہیں۔ باحہ دمام کے لیے ادیل ایئر کی ہفتے میں 8 پروازیں چلائی جائیں گی۔
اخبار 24 کے مطابق ادیل ایئر کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین احمد الابراہیم  نے کہا کہ ’ادیل ایئر سعودی عرب کے متعدد شہروں کے لیے یومیہ سستی پروازیں فراہم کررہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ادیل ایئر سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے‘۔  
احمد الابراہیم کا کہنا ہے کہ ’باحہ کا علاقہ اہم اقتصادی و سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ آنے والے دنوں میں باحہ کے لیے فضائی سفر کی طلب میں روز بروز اضافہ ہوگا‘۔
باحہ میں کنگ سعود ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر فیحان الغامدی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تمام کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جارہا ہے تاکہ مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور باحہ میں سیاح راحت محسوس کرسکیں۔

شیئر: