Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کا نیا فیچر، دیکھنے کے بعد غائب ہو جانے والے میسجز

کمپنی مزید صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی میسجنگ ایپ پر نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
فیس بک کمپنی کی ملکیت واٹس ایپ کے صارفین اب ایک بار دیکھے جانے کے بعد ختم ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکیں گے۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین رواں ہفتے نئے فیچر کو اپنے فون کی ایپ میں دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ اس فیچر کے ذریعے سنیپ کمپنی کی میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کا مقابلہ کر سکے گا جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد غائب ہو جانے والی ویڈیوز دکھاتی ہے۔
فیس بک نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ نئے فیچر کا نام ’ویو وَنس‘ ہے جہاں فوٹو اور ویڈیوز ایک بار دیکھے جانے کے بعد چیٹ میسج سے ختم ہو جائیں گی۔
فیس بک کے مطابق واٹس ایپ پر اس طرح کے میسج دیکھے جانے کے بعد اس پر ’اوپنڈ‘ لکھا ہوا دکھائی دے گا۔
سیپ چیٹ ایپ کے استعمال اور مقبولیت میں گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنی سٹویرز فیچر اور پوسٹ اپڈیٹ کرتے ہیں جو 24 گھنٹوں کے لیے ہوتی ہیں۔
کمپنی مزید صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی میسجنگ ایپ پر نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہے۔

شیئر: