Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے سنیپ چیٹ کب اور کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟

بچہ ’سنیپ شاٹس‘ کی نمائش کی مدت کو کنٹرول کرتا ہے (فوٹو سیدتی)
والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں قدم بہ قدم منصوبہ بناتے ہیں، اکثر یہ سوچتے رہتے ہیں کہ وہ خود کب کھائے گا، کب چلے گا، کب سکول جائے گا اور وہ پرائمری سکول سے کب فارغ  ہوگا؟ ایک ایسی فہرست جس کی تفصیلات کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔
لیکن کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ والدین نے اپنے آپ سے پوچھا ہو کہ کوئی بچہ سنیپ چیٹ کب استعمال کرسکتا ہے؟ کسی بچے کو سنیپ چیٹ پر اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دینے سے پہلے، مواصلاتی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا کے ماہرین کی رائے میں ، آپ کو مندرجہ ذیل چیزوں کا پتہ ہونا چاہیے، اور اس معاملے کو بڑی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
سنیپ چیٹ بچوں کے لیے کیا مہیا کرتی ہے؟
1 - سنیپ چیٹ سے بچوں کو تصاویر، ویڈیوز، متن اور ڈرائنگ کے سنیپ شاٹس شیئر کرنے اور اپنے فون سے لوگوں کی ایک مخصوص فہرست میں بھیجنے کی سہولت ملتی ہے۔
2 - بچہ ’سنیپ شاٹس‘ کی نمائش کی مدت کو کنٹرول کرتا ہے، جس میں عام طور پر کچھ سیکنڈ لگتے ہیں۔ اس سے بچہ منتقلی کے فضول کام میں پڑتا ہے۔
3 - سکرین شاٹس کے وصول کنندہ انہیں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے ہیں، لیکن وہ اس کا ’سکرین شاٹ‘ لے کر دوسروں کو بھیج سکتے ہیں۔ یہاں والدین کو اپنے بچوں کو سوشل میڈیا پر نامناسب تصاویر شیئر کرنے کا کہنا چاہیے۔
سنیپ چیٹ کے استعمال سے وابستہ خدشات کیا ہیں؟
1 - جو چیز بچوں کو اس ایپلی کیشن کی طرف راغب کرتی ہے وہ ہے اپنے دوستوں کو مضحکہ خیز تصاویر یا ویڈیوز بھیجنا جو کہ وہ سمجھتے ہیں کہ چند گھنٹوں خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا ہے کیونکہ بعض اوقات شاٹس ختم نہیں ہوتے۔ ہوسکتا ہے کہ انھیں سکرین شاٹس کے طور پر محفوظ کیا جاسکے اور کئی معاملات میں بچوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
2 - بچے سوچ سکتے ہیں کہ ایپلی کیشن نے انہیں مکمل رازداری فراہم کی ہے۔ یہ سچ نہیں ہے۔ سنیپ چیٹ پر یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مکمل رازداری ممکن نہیں ہے، کیونکہ سنیپ شاٹس کو حذف کرنے کے بعد بھی فون سے میٹا ڈیٹا نکالا جاسکتا ہے اور اس میں اہم معلومات بھی ہوسکتی ہیں۔
3 - سنیپ چیٹ سے وابستہ ایک اور تشویش اس کی جغرافیائی مقام کی خصوصیت ہے۔ اگر آپ کا بچہ سنیپ چیٹ استعمال کرتا ہے تو دوسرے صارف بالکل دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ لہذا سنیپ میپ کو غیر فعال کرنا چاہیے۔
 

13 سال سے کم عمر بچوں کو سنیپ چیٹ کے استعمال سے منع کیا گیا ہے (فوٹو سیدتی)

اگر آپ 24 گھنٹوں کے اندر سنیپ کا جواب نہیں دیتے ہیں تو ایک گھنٹے بعد آپ کو اس کے بارے میں متنبہ کیا جائے گا۔ نوعمروں نے اسے اپنی دوستی کی مضبوطی کے لیے ایک بینچ مارک کے طور پر استعمال کیا ہے، کیونکہ یہ انھیں برقرار رکھنے کے لیے اس قدر دباؤ میں ڈالتا ہے کہ وہ دن بھر تصاویر کھینچتے رہتے ہیں۔
سنیپ چیٹ کے استعمال کے لیے قانونی شرائط کیا ہیں؟ 
13  سال سے کم عمر بچوں کو سنیپ چیٹ کے استعمال سے منع کیا گیا ہے، جیسا کہ دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں بھی ایسا ہی ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں چلڈرن آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کی تعمیل کے لیے اس عمر کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ڈیٹا اور مارکیٹنگ کی مصنوعات 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے منع ہیں۔
 

شیئر: