Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو اولمپکس: ریفری پر حملہ کرنے والے انڈین ریسلنگ کوچ کو واپس بھیج دیا گیا

مراد گائیدروو کو 2004 کے اولمپکس میں اپنے حریف کے ساتھ جھگڑا کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا (فائل فوٹو: اے این آئی)
ٹوکیو اولمپکس میں انڈین ریسلر دیپک پونیا کے کوچ کو ریفری پر حملہ کرنے پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجیو مہتا نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’انڈین ریسلنگ ٹیم کے غیرملکی کوچ مراد گائیدروو، جنہوں نے میچ کے ایک ریفری پر حملہ کیا، انہیں ٹوکیو اولمپکس ویلج سے فوری طور پر نکالا جا رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’سابق اولمپک سلور میڈلسٹ مراد گائیداروو کو فلائٹ کے ذریعے انڈیا بھیجا گیا، تاہم روئٹرز کے رابطہ کرنے پر راجیو مہتا نے اس واقعے کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کردیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریسلنگ فیڈریشن نے ریفری پر حملے کے بعد روس سے تعلق رکھنے والے کوچ مراد گائیدروو کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوچ نے ریفری پر اس وقت حملہ کیا جب جمعرات کو دیپک پونیا نے 86 کلوگرام کی فری سٹائل کیٹیگری میں سین میرینو سے میچ ہار کر کانسی کا تمغہ حاصل نہ کرسکے۔
یاد رہے کہ مراد گائیدروو کو 2004 کے اولمپکس میں کوارٹر فائنل میں اپنے حریف کے ساتھ جھگڑا کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

شیئر: