Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: نیرج چوپڑا کے لیے مفت ہوائی سفر، مہنگی کار اور کروڑوں کے کیش انعامات

چوپڑا کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان کی جانب سے سونے کا تمغا جیتنا ملک کے ایتھلیٹس کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔(فوٹو:اے ایف پی)
ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں میں سونے کا تمغا حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرنے والے انڈین ایتھلیٹ نیرج چوپڑا پر کمپنیوں اور حکومتوں نے انعامات کی بارش کر دی ہے۔
انڈیا میں کمپنیوں اور مختلف ریاستی حکومتوں اور اداروں کی جانب  سے قومی ہیرو کے لیے 20 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیرج چوپڑا نے انڈیا کی جانب سے حاصل کیا جانے والا گولڈ میڈل کسی بھی انڈین ایتھلیٹ کی جانب سے ایتھلیٹک مقابلوں میں پہلا میڈل ہے۔
کسان کا 23 سالہ بیٹا نیرج چوپڑا جن کا دو سال قبل کہنی کی انجری کا خطرناک آپریشن ہوا تھا، نے جولین تھرو کے مقابلے میں 87.58 کا بہترین تھرو پھینکا۔
ٹوکیو اولمپکس انڈیا کا اب تک کا کامیاب ترین اولمپکس رہا جس میں انڈیا نے ایک گولڈ میڈل، دو کانسی اور چار تانبے کے تمغے جیتے۔
نیرج چوپڑا کی فتح پر ان پر انعامات کی برسات ہوگئی ہے۔ ان کی آبائی ریاست ہریانہ کی حکومت نے چوپڑا کو آٹھ لاکھ ڈالر بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔
چوپڑا کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان کی جانب سے سونے کا تمغا جیتنا ملک کے ایتھلیٹس کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔
’ایتھلیٹکس میں ہم نے گذشتہ برسوں کے دوران پانچ مرتبہ تمغے بہت قریب پہنچ کر مس کیے اس لیے یہ تمغہ جیتنا بہت ہی اہم ہے۔‘
’اب جب کہ میں نے یہ تمغہ جیتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘
نیرج چوپڑا، جو کہ انڈین فوج میں صوبیدار ہیں، اولمپکس میں تمغا جیتنے کے بعد راتوں رات میں ہیرو بن گئے ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سیاست دانوں سے لے کر بالی وڈ سٹارز تک پانی پت میں پیدا ہونے والے نیرج چوپڑا کے گن گا رہے ہیں۔

نیرج چوپڑا، جو کہ انڈین فوج میں صوبیدار ہیں، اولمپکس میں تمغا جیتنے کے بعد راتوں رات میں ہیرو بن گئے ہیں۔ (فوٹو:اے ایف اپی)

نیرج چوپڑا کے لیے کون کون سے انعامات؟

ہریانہ کی حکومت نے نیرج کے لیے چھ کروڑ نقد رقم اور درجہ اول کی ایک سرکاری نوکری کا اعلان کیا ہے(اس کے باوجود کہ نیرج پہلے ہی فوج کے ایک عہدے پرفائز ہیں) ۔
پنجاب کی حکومت نے انہیں دو کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے تمغے جیتنے والوں لیے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے جس میں نیرج چوپڑا کے لیے ایک کروڑ روپے شامل ہیں۔
مانی پور کی کابینہ نے بھی ایتھلیٹ  کے لیے ایک کروڑ کا اعلان  کیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنائی سپر کنگز نے ایک کروڑ روپے انعام کے اعلان کے علاوہ ایک خصوصی شرٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جس پر 8754 درج ہو گیا ، یہ نیرج کو فاتح قرار دلوانے والے تھرو کے فاصلے کی یادگار ہو گی۔
کاروباری شخصیت آنند مہندرا نے نیرج کو  SUV XUV 700 گاڑی دینے کا اعلان کیا ہے۔
انڈین ایئر لائن انڈیگو نے انہیں ایک سال تک غیر محدود مفت سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
انڈین  آن لائن ایجوکیشن ایپلیکیشن بائجوز(BYJUs) نے نیرج چوپڑا کے لیے دوکروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: