Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبارٹری کورونا کٹ مقامی طور پر تیار کرنے کی راہ پر گامزن

ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے زائد ہونے سے کٹ کی طلب بڑھ رہی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں کورونا  وبا کے آغاز سے  ہی ریسرچ لیبارٹریز حساس ٹیسٹنگ کٹس تیار کرنے کے ساتھ ساتھ کوویڈ-19 کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بھی مسلسل کام کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس عالمی بیماری کے پھیلاو کو  روکنے اور اس کی تشخیص کے لیے دنیا بھر کی ضرورت کے باعث لیبارٹریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ پی سی آر ایک ایسی تکنیک ہے جو منہ یا  ناک میں  پائے جانے والے وائرس کا پتہ چلا سکتی ہے۔

اس کٹ سے کورونا کے پھیلاو سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

پی سی آر ٹیسٹ کا فی حساس ہوتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک یا دو دن کے اندر نتائج فراہم کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں اس کی  بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ، ہوم ٹیسٹنگ کٹ مینوفیکچرنگ بھی وسیع تر جانچ کی رکاوٹ پر قابو پانے کے لئے استعمال  کی جا رہی ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے مملکت میں روزانہ پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد چند ہزار سے بڑھ کر 75 ہزار سے ایک لاکھ 10 ہزار یومیہ کے درمیان ہو گئی ہے اور اس کی طلب مزید بڑھ رہی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر سمیر حمدان اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے اے یو ایس ٹی) ریپڈ ریسرچ رسپانس کی ٹیم  نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ تشخیصی رکاوٹیں وائرس سے لڑنے اور اسے روکنے میں اہم رکاوٹوں میں سے ایک ہیں۔

ہماری معاونت  تمام بائیو ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز تک پھیلی ہوئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

ائیرپورٹس کی بندش اور فلائٹس کی پابندیوں کی وجہ سے ٹیسٹوں کی زیادہ لاگت اور قلت نے بہت سے ممالک میں صحت عامہ کے اقدامات کو غیر محفوظ کردیا ہے۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر سمیر حمدان اور ان کی ٹیم نے مقامی طور پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹس کے اہم اجزاء تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس منصوبے کے شروع ہونے کے ایک سال بعد سعودی عرب کے متعدد شہروں میں تشخیصی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر سمیر نے بتایا ہے کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹ سے تشخیص کے عمل کو عام کیا جائے گا اور اس سے کوویڈ-19 کے پھیلاو سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سی ای او پروفیسر ہشام بن سعد نے بتایا ہے کہ ہماری اتھارٹی مقامی بائیو ٹیکنالوجی، لیبارٹری تشخیصی آلات کی تیاری اور اختراعی طبی آلات کی ترقی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
 ہماری معاونت مقامی اور بیرون ملک تیار کردہ تمام بائیو ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز تک پھیلی ہوئی ہے۔
 

شیئر: