Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عراق کے وزیر خارجہ 11 اور 12 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے‘

عراقی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں (فائل فوٹو: فواد حسین ٹوئٹر)
عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 11 اور 12 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق عراقی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
دورے کے دوران وزرائے خارجہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

 

شاہ محمود قریشی اور عراقی وزیر خارجہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر تنظیموں میں قریبی تعاون کا بھی جائزہ لیں گے۔
پاکستانی اور عراقی وزیر خارجہ مسلم امہ کے حوالے سے مختلف امور سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی مشاورت کریں گے۔
عراقی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پاکستان اور عراق کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جن کی مضبوط بنیاد مشترکہ مذہب اور ثقافت پر ہے۔
پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور متنوع شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

شیئر: