Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تین کروڑ سے زیادہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 38 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق’ اب تک سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تین کروڑ 3 لاکھ چار ہزار 43 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ 20 ملین افراد کو پہلی خوراک، 9.9 ملین افراد کو دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 1.5 ملین معمر افراد کو ویکیسن لگائی گئی ہے‘۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ’گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 38 ہزار سے زیادہ سعودیوں اور غیرملکیوں کو خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
وزارت صحت نے کورونا ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔ 

شیئر: