Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے جنگلات میں آگ لگنے پر سعودی قیادت کا اظہار افسوس

’ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی متوفین کو اجر عظیم سے نوازے اور لوحقین کو صبر جمیل عطا کرے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی قیادت نے الجزائر کے جنگلات میں لگنے والے آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے صدر عبد المجید تبون کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’الجزائر کے متعدد صوبوں میں لگنے والے آگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کا علم ہوا۔‘
’ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ اس وقعے کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
’ہم الجزائر حکومت، عوام اور متوفین کے لوحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘
’ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی متوفین کو اجر عظیم سے نوازے اور لوحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔‘
 

شیئر: