Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کار نظام کے تحت وزٹ ویزوں میں 30 ستمبر تک توسیع

وزٹ ویزوں میں توسیع پر کوئی فیس نہیں- (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت خارجہ نے 30 ستمبر 2021 تک وزٹ ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع کردی-
اخبار  24 کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزوں میں توسیع پر کوئی فیس نہیں اور توسیع کے لیے مقرر ’مقابل مالی‘ بھی وصول نہیں کیا جائے گا-
وزارت خارجہ نے توجہ دلائی کہ بیرون مملکت موجود ان وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ویزوں میں بھی توسیع ہوگی جنہوں نے ویزے استعمال نہیں کیے ہوں گے-
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کورونا وبا کے مسائل میں تخفیف کی پالیسی پر گامزن ہے نیا فیصلہ بھی اسی کا حصہ ہے- اس سے ان لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا جن کے  وزٹ ویزے ختم ہوگئے ہوں اور وہ ان ملکوں میں پھنسے ہوئے ہوں جہاں سے مملکت آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: