Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا اب ہم اُڑنے والی موٹر سائیکل پر سفر کرسکیں گے؟

جیٹ پیک ایوی ایشن کے مطابق ’2023 تک فلائنگ بائیک صارفین کو دستیاب ہوگی‘ (فوٹو: جیٹ پیک ایوی ایشن)
برطانوی اخبار ’ڈیلی سٹار‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ذاتی استعمال کے لیے دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل صرف دو سال میں دستیاب ہوگی۔
امریکی کمپنی جیٹ پیک ایوی ایشن اپنی فلائنگ بائیک دی سپائیڈر تیار کر رہی ہے تاکہ وہ 2023 تک آسمان پر اڑنے کے لیے تیار ہو جائے۔
کیلی فورنیا میں قائم کمپنی کو امید ہے کہ صارفین کے لیے اس کے دو ورژن تیار کیے جائیں گے جو باقاعدہ صارفین خرید سکتے ہیں اور چلا سکتے ہیں۔
فلائنگ بائیک فلائٹ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگی، جسے تیار کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا۔
یہ استعمال میں آسانی کی خصوصیت رکھتی ہے، جیسا عام موٹر سائیکل کا معاملہ ہے۔ اس کے دیگر فوائد کے علاوہ خلا میں ایک مخصوص مقام پر اسے روکا بھی جا سکے گا۔
کمپنی کے سی ای او ڈیوڈ میمن نے بتایا کہ ’موٹر سائیکل کا پہلا ورژن دو سال کے اندر لانچ کیا جائے گا جبکہ دوسرا ورژن چھ ماہ بعد لانچ کیا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ بغیر پائلٹ لائسنس کے اسے چلانا ممکن ہوگا۔‘

شیئر: