Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کی حالیہ صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں: امارات

فریقین استحکام کےلیے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں(فائل فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں فوری استحکام و سلامتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’برادر ملک افغانستان کی حالیہ صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں‘۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ’ افغان فریقین سلامتی، استحکام اور ترقی لانے کےلیے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے تاکہ برادر ملک کے عوام کی خواہشات اور امیدوں کو پورا کیا جاسکے‘۔
یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی ایک بیان میں طالبان سمیت افغانستان کے تمام فریقوں سے اپیل کی تھی کہ ’وہ افغان عوام کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں۔ جان و مال کی سلامتی کو یقینی بنائیں اور تشدد ترک کریں‘۔
او آئی سی کا کہنا ہے کہ ’افغان عوام کی آرزوئیں پوری کرنے، امن و استحکام، باوقار اور خوشحال زندگی کے حوالے سے ان کی امنگیں پوری کرنے کے لیے امن قائم کریں‘۔ 

شیئر: