Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بیشترعلاقوں میں جمعرات کو موسم مستحکم رہے گا

کم از کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم رہے گا۔
 نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ جمعرات کو مملکت میں انتہائی درجہ حرارت  44 سینٹی گریڈ وادی الدواسر میں ہوگا جبکہ کم از کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز نے مزید کہا کہ’ آئندہ ہفتے مملکت کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ’ آئندہ ہفتے جازان، نجران، عسیر اور باحہ میں بارش متوقع ہے۔ اس کے اثرات مکہ ریجن کے بالائی مقامات تک پھیل جائیں گے‘۔
قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں یہ بھی کہا کہ’ ریاض اور مشرقی ریجنوں کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوسکتی ہے‘۔
 

شیئر: