Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو متعدد علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں متوقع ہے- (فوٹو ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی-
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم مستحکم رہے گا البتہ جازان اور عسیر ریجنوں میں بالائی مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ وہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے-
قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ جمعے کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت وادی الدواسر میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: