Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ دروس کی بحالی

’باب الملک فہد کی سیڑھیوں کے سامنے کرسی نمبر نو اور کرسی نمبر 10 پر مشائخ درس دیا کریں گے۔‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں دروس بحال کر دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم کے اندر حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دروس کا سلسلہ بحال کیا جا رہا ہے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اب دروس کے لیے مشائخ کی کرسیاں طے کی گئی ہیں جہاں طالب علم دروس میں شرکت کر سکتے ہیں۔‘
’باب الملک فہد کی سیڑھیوں کے سامنے کرسی نمبر نو اور کرسی نمبر 10 پر مشائخ درس دیا کریں گے۔‘
’ہر درس کے حلقے میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 50 ہوگی، اس سے زیادہ افراد کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دروس میں شرکت کے خواہشمند کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو۔‘
’علاوہ ازیں اعتمرنا ایپ کے ذریعہ اس نے نماز کے لیے وقت لے رکھا ہو۔‘
’حلقے کے شرکا کے لیے سماجی فاصلے کے علاوہ ماسک اور اپنی جائے نماز ساتھ لانے کی پابندی ہوگی۔‘

شیئر: