Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان فلمساز صحرا کریمی وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی

طالبان کے قبضے کے بعد صحرا کریمی نے ملک سے نکلنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اپلیں کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
وینس فلم فیسٹیول کا ایک پینل افغانستان کی صورتحال اور فلم سازوں اور فنکاروں پر اس کے اثرات کے بارے میں بات چیت کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق وینس فلم فیسٹیول نے ایک پینل کا اعلان کیا ہے جس کا انعقاد چار ستمبر کو ہوگا۔
اس پینل میں افغان فنکاروں اور فلم سازوں کو محفوظ مقام ہر منتقل کرنے اور ان کو سیاسی پناہ گزینوں کا درجہ دینے، ان کو ملک چھوڑنے کی اجازت اور یورپ پہنچنے پر ان کی آباد کاری میں مدد دینے پر بات چیت ہوگی۔
افغان فلم ساز صحرہ کریمی بھی وینس فلم پینل میں شرکت کریں گی اور اپنے ملک کی صورتحال کے بارے میں بات کریں گی۔
ان کے ساتھ اس پینل میں افغان ڈاکیومنٹری میکر صحرا مانی بھی ہوں گی۔
صحرا کریمی گذشتہ ہفتے کابل سے یوکرین پہنچی تھیں۔
روئٹرز کے ساتھ گفتگو میں صحرا کریمی نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا سب کچھ کابل چھوڑا اور اپنے خاندان سمیت یوکرین کے لیے روانہ ہوئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ جس دن کابل پر طالبان قبضہ رہا تھا اس شام وہ بینک سے پیسے نکال رہی تھی اور بینک مینجر نے ان کو کہا تھا کہ بینک کے پچھلے دروازے سے نکل کر ٹیکسی لیں کیونکہ شہر میں سب آپ کو جانتے ہیں۔
طالبان کے قبضے کے بعد صحرا کریمی نے کابل سے نکلنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اپیلیں کی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان فنکاروں پر پابندی لگا دیں گے اور ہم طالبان کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں۔

شیئر: