Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل ایک ہزار سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 16 ہزار 381 ہوگئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اتوار کو بھی ایک ہزار سے کم سامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 987 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری کی خبر رساں ایجنسی’ وام ‘نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا’ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 16 ہزار 381 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 48 ہزار771 ٹیسٹ کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 38 ہوگئی۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 554 مکمل صحتیاب ہوگئے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 2 ہزار 102 ہوگئی۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 20 ہزار 70 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی ایک کروڑ 80 لاکھ 76 ہزار 835 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
 

شیئر: