جازان کو بھی نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام
بدھ سے اب تک خمیس مشیط کو چوتھی مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ جازان کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی میزائل ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ پیر کو حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی ہے ہے‘۔
’حوثی ملیشیا کی طرف سے دا غے جانے والا میزائل فضا میں مار گرادیا گیا ہے‘۔
قبل ازیں اتحادی افواج نے کہا تھا کہ ’انہوں نے خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والا تیسرا ڈرون تباہ کردیا ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا کے بارودی ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے‘۔
’ایران نواز ملیشیا سعودی عرب کی تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعوددی ایئرڈیفنس نے اتوار کی رات دو ڈرون حملے ناکام بنائے۔ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے گئے بارودی ڈرونز راستے میں روک کر تباہ کردیے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ ’ڈرونز خمیش مشیط کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔‘
’ پچھلے ایک ہفتے سے حوثی ملیشیا نے مملکت میں شہری اہداف اور شہریوں پر حملے بڑھا دیے ہیں‘۔
یاد رہے کہ حوثی ملیشیا نے بدھ سے اب تک خمیس مشیط کو چوتھی مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔