Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کا چار پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تیل کی تلاش معاہدہ

تلاش کے مرحلے میں پاکستانی کمپنیوں کا گروپ 100 فیصد حصص رکھے گا۔ (فوٹو: وام)
ابوظبی نیشنل آئل کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے چار پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تیل کی تلاش کا معاہدہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سربراہی میں چار کمپنیوں کے گروپ کو ابوظبی کے آف شور بلاک فائیو کی تلاش کے حقوق دیے گئے ہیں۔
ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے مطابق پاکستان کمپنیوں کے گروپ سے 304 اعشاریہ سات ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس گروپ میں ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
تلاش کے مرحلے میں یہ گروپ 100 فیصد حصص رکھے گا۔ کامیاب کمرشل دریافت کی صورت میں اس گروپ کو پیداوار کی رعایت کا حق حاصل ہوگا۔ اگرچہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے پاس پیداوار کے مرحلے میں 60 فیصد حصص رکھنے کا آپشن ہے۔
ابوظبی نیشنل آئل کمپنی نے کہا ہے کہ ’پیداوار کے مرحلے کی مدت تلاش کے مرحلے کے آغاز سے 35 سال ہے اور بلاک میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کرے گا۔‘

شیئر: