Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے لیے اعزاز: پیرالمپکس میں حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا

حیدر علی پیرالمپکس میں پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں (فوٹو: پیرالمپکس ویب سائٹ)
پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ پیرالمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا سونے کا پہلا تمغہ ہے۔
حیدر نے پیرالمپکس میں ایف 37 کیٹگری کے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں 55.26 میٹر کی تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے میڈل جیتا۔ وہ اس سے قبل بھی پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے دو میڈلز جیت چکے ہیں۔  
گوجراانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے اس سے قبل پیرالمپکس کے لانگ جمپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 2008 میں چاندی جبکہ 2016 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں پاکستان کی ایتھلیٹ انیلہ عزت بیگ نے بھی حصہ لیا تھا تاہم وہ جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔
وہ 19.8 میٹر دور جیولن پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنانے میں تو کامیاب رہیں لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی۔
یاد رہے کہ پیرالمپکس سے قبل ٹوکیو میں ہی اولمپکس مقابلے ہوئے تھے جن میں پاکستانی کھلاڑی کوئی بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے تاہم ویٹ لفٹنگ میں حیدر علی اور جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے اپنی کارکردگی سے سب کو بہت متاثر کیا۔

شیئر: