Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کیں

امریکی انخلا کے بعد طالبان نے کابل میں فوجی سازوسامان کے ساتھ پریڈ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
افغان طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کیں۔
عرب نیوز کے مطابق طالبان کی جانب سے ایرانی حکام کو امریکی فوجی گاڑیوں کی فراہمی کے بعد قافلے کو تہران کی جانب جاتے ہوئے فلمایا گیا۔
دفاع اور سکیورٹی کے امور کے ماہر جوناتھن کٹسن نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ان گاڑیوں کا نقصان امریکہ کے لیے ایک اور شرمندگی ہے، اور اگر یہ گاڑیاں قیمتی تکنیکی معلومات نکالنے یا عراق میں امریکی فورسز کے روپ میں استعمال ہوتی ہیں تو یہ مستقبل میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں واشنگٹن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے سنجیدہ سوالات ہونے چاہیے جنہوں نے ایسی صورتحال کے بارے میں غلط سوچا۔
یہ پروپیگنڈا اس وقت سامنے آیا جب 31 اگست کو افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کابل میں امریکی سازوسامان اور آلات کے ساتھ پریڈ کرتے نظر آئے۔
قافلے میں ہمویز اور بارودی سرنگوں سے بچنے کے لیے بھاری بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے کچھ امریکی ٹینک بھی حاصل کیے ہیں۔
افغان سکیورٹی فورسز کو امریکہ کی جانب سے 70 ہزار سے زیادہ فوجی گاڑیاں مہیا کی گئیں۔
واشنگٹن نے کہا ہے کہ ایران نے عسکری اور فوجی آلات کی تربیت کے ذریعے طالبان کے اچانک اقتدار میں آنے میں مدد کی ہے۔

شیئر: