Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کے بااثر ترین شیعہ مذہبی رہنما سید محمد سعید الحاکم انتقال کر گئے

نجف میں پیدا ہونے والے شیعہ رہنما شیعہ علما کی الحاکم فیملی سےتعلق رکھتے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
عراق میں سینیئر ترین اور بااثر شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ سید محمد سعید الحاکم کا دل کا دورہ پڑنے سے 85 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ان کے ایک رشتہ دار محسن الحاکم نے بتایا کہ شیعہ رہنما کی وفات جمعے کو نجف کے الحیات ہسپتال میں ہوئی۔
نجف میں پیدا ہونے والے شیعہ رہنما شیعہ علما کی الحاکم فیملی سےتعلق رکھتے تھے۔ ان کے نانا محسن الحاکم تھے جو ایک عالم دین اور معروف مفکر ہیں۔ ان کے والد محمد علی الحاکم کا شمار نجف کے باعزت ترین علما میں ہوتا ہے۔
ان کے کزن سید عمار الحاکم عراق میں ایک بڑی شیعہ سیاسی جماعت الحکما کے سربراہ ہیں۔
افغانستان میں پیدا ہونے والے محمد اسحاق الفیاض کے علاوہ آیت اللہ سید محمد سعید الحاکم کو آیت اللہ علی السستانی کا جانشیں سمجھا جاتا تھا۔
عراق کے صدر، وزیراعظم اور دیگر سیاستدانوں نے ان کی تعریف میں بیان جاری کیے۔ بغداد میں امریکی ایمبیسی اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ امن، محبت خطے میں ہم آہنگی کی علامت تھے۔‘
صدام حسین کے دور حکومت میں نجف میں دیگر شیعہ رہنماؤں کی طرح انہیں بھی نظر بند کیا گیا تھا۔ 2003 میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد وہ ان تین چوٹی کے شیعہ رہنماؤں میں شامل تھے جنہیں مخالف شیعہ گروپ نے موت کی دھمکی دی تھے۔
2003 میں ان کے گھر پر بم حملہ ہوا جس میں ان کے تین باڈی گارڈز مارے گئے اور خاندان کا ایک فرد زخمی ہوا۔ محمد سعید الحاکم بھی معمولی زخمی ہوئے۔
 

شیئر: