Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری سکولوں کے طلبہ کی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے امتحان

’مہارتوں کاجائزہ لینے سے تدریسی عملے کو ہر طالبعلم کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں گی‘ (فوٹو: المواطن)
سعودی وزارت تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ کی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے آن لائن امتحان کا آغاز کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  دوسری کلاس سے پہلی ثانوی کلاس تک کے طلبہ کو گزشتہ سال کے نصاب اور حاصل ہونے والی مہارتوں کے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔
وزارت نے عربی، ریاضی، سائنس اور انگلش میں حاصل ہونے والی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے طلبہ کو لنک ارسال کرنا شروع کردیئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مہارتوں کاجائزہ لینے سے تدریسی عملے کو ہر طالبعلم کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں گی‘۔
’تدریسی عملے کو اندازہ ہوگا کہ طالبعلم کس پہلو میں کمزور ہے تاکہ اس کی تقویت کی جائے‘۔

شیئر: