Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کی حد میں کمی

ہر فرد کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ (فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی اور ہزار سے کم یومیہ نئے کیسز کے باعث  پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عبادت گاہوں اور مساجد  میں  گذشتہ روز منگل سے داخلے کے لیے مزید آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔
ایک بیان کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ امارات کی قومی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جائزے کے بعد کورونا کے باعث پابندی میں مزید نرمی کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا  کے باعث پابندیوں میں نرمی کے بعد اب کسی جنازے میں شرکت کے لیے محدود افراد کی تعداد بڑھا کر50 کر دی گئی ہے جب کہ مساجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کی حد کو بھی دو میٹر سے کم کر کے ڈیڑھ میٹر کر دیا گیا ہے۔
قومی مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الدھری نے کہا ہے کہ کمیونٹی کے ہر فرد کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ تمام شعبوں کے لیے کورونا وبا کے بعد کی کارکردگی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے مطابق تمام اداروں کو نئے معمول پر واپس لانے میں پیش رفت ہو گی۔
 

شیئر: