Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا افغانستان کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

بیان کے مطابق ان حالات میں حکومت پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی مدد کرتی رہے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
حکومت پاکستان نے افغانستان کے لیے خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امدادی سامان پہنچانے کے لیے سی 130 طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔
’پہلی کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھیجنے کے بعد مزید سامان زمینی راستے سے بھیجا جائے گا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ان حالات میں حکومت پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی مدد کرتی رہے گی۔‘
’پاکستان کی عالمی برادری سے بھی اپیل ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کریں۔‘

شیئر: