Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی لاٹری میں سعودی شہری 10 لاکھ ڈالر جیتنے میں کامیاب

’انعام جیتنے والا سعودی شہری 2002 سے ٹکٹ خرید کر قسمت آزائی کر رہا تھا‘ (فوٹو: سبق)
دبئی ڈیوٹی فری لاٹری میں ایک سعودی شہری نے 10 لاکھ ڈالر جیت لئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہری کا نام طارق ہے اور وہ بحرین میں مقیم ہے۔
دبئی ڈیوٹی فری لاٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’انعام جیتنے والا سعودی شہری 2002 سے ٹکٹ خرید کر قسمت آزائی کر رہا تھا‘۔
’بالآخر اس کا پہلا انعام نکل آیا اور یہ 10 لاکھ ڈالر یعنی 37 لاکھ 50 ہزار ریال کے برابر ہے‘۔
واضح رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری لاٹری 1999 میں شروع ہوئی تھی، اب تک 10 سعودی شہری پہلا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 

شیئر: