Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز: محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے سکواڈ میں شامل محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں پی سی بی کے کووڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ 
بیان کے مطابق محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام پہنچنے پر کی جانے والی آن آرائیول کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا ہے۔
قومی سکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لہٰذا انہیں 10 ستمبر بروز جمعہ سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔
دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے میچز راولپنڈی میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھلیے جائیں گے۔

شیئر: