Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت 24 اضلاع میں تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ کی بندش میں توسیع

این سی او سی کے مطابق پابندیوں کے حوالے سے آئندہ جائزہ اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےکورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں لگائی گئی پابندیوں میں 15ستمبر تک توسیع کردی۔
این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا (کے پی) اور اسلام آباد کے 24 اضلاع میں لگائی گئی پابندیوں میں 15 ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ان اضلاع میں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔  این سی او سی کا کہناہے کہ مذکورہ 24 اضلاع میں تمام ان ڈور جمز اور بین الشہری  ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔
 این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، این سی او سی کورونا اور طبی صورت حال کی مسلسل مانٹیرنگ کر رہا ہے۔
این سی او سی کے مطابق پابندیوں کے حوالے سے آئندہ جائزہ اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا۔
واضح رہے کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث 3 ستمبر کو این سی او سی نے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواکے 24 اضلاع میں 12 ستمبر تک نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: