Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسین کی دوسری خوراک‘

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کے حوالے سے  نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
سنیچر کے روز این سی او سی کی جانب سے ٹوئٹر بیان میں کہا گیا کہ ’ایسے تمام افراد جن کی ویکسین کی دوسری خوراک کا وقت ہو چکا ہے وہ موبائل پر میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسین کی دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں۔‘
’ایسے افراد ہفتے کے ساتوں دن کسی بھی ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین کی خوراک لگوا سکتے ہیں۔‘
 این سی او سی نے مزید کہا ہے کہ ’اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 980 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس عرصے کے دوران 79 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 11 لاکھ 71 ہزار 500 سے زائد مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 26 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

شیئر: