Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دو افغان خواتین کی میتوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے انڈیا سے پاکستان لانے کی اجازت‘

شیخ رشید احمد کے مطابق ’میتوں سمیت پانچ لواحقین کو براستہ طورخم بارڈر افغانستان لے لایا جائے گا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’دو افغان خواتین کی میتوں کو انڈیا سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان لانے کی اجازت دی گئی ہے۔‘
 سنیچر کے روز ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’میتوں سمیت پانچ لواحقین آج (سنیچر کو) واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔‘
شیخ رشید احمد نے مزید بتایا کہ ’میتوں کو آج ہی واہگہ بارڈر سے براستہ طورخم بارڈر افغانستان لے لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ’افغان خواتین کی میتوں کی افغانستان میں تدفین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے۔‘
’میتوں کے ساتھ پانچ لواحقین کو بھی براستہ واہگہ پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘
 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ’پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی امداد جاری رکھے گا۔

شیئر: