Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کے بعد چینی کمپنی شیومی بھی سمارٹ عینک کی مارکیٹ میں

اس میں آپ کو یہ بھی نظر آجاتا ہے کہ کون آپ کے فون پر کس کی کال آرہی ہے۔ فوٹو: این ڈی ٹی وی
چینی کمپنی شیومی نے فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے سمارٹ عینک متعارف کروائی ہے جس سے نہ صرف تصویریں لی جا سکتی ہیں بلکہ اس میں میسیجز اور نوٹی فیکیشنز بھی نظر آتے ہیں، اس کے ذریعے کالز کی جا سکتی ہیں اور ٹیکسٹ کا بروقت آنکھوں کے سامنے ترجمہ بھی ہو جاتا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ آن گیجٹ کے مطابق فیس بک کی طرح شیومی نے بھی اس عینک کا وزن کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیس بک نے اپنی پہلی سمارٹ عینک لانچ کی تھی جس کے ذریعے آپ موسیقی سننے کے علاوہ کالز کر سکتے ہیں، تصویریں لے سکتے ہیں اور چھوٹی ویڈیوز بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔
شیومی کی سمارٹ عینک کا وزن 51 گرام ہے، جو کہ فیس بک کی رے بین سیریز کی عینک سے ذرا سی وزنی ہے۔
اس کے علاوہ شیومی سمارٹ عینک میں ایک لائٹ بھی ہے جو اس وقت جلتی ہے جب پانچ میگا پکسل والا اس کا کیمرہ استعمال میں ہوتا ہے۔
شیومی کی سمارٹ عینک اینڈرائیڈ پر چلتی ہے۔
شیومی کے مطابق یہ سمارٹ عینک جس فون سے جڑی (کنیکٹ) ہو گی اس کی نہ صرف دوسری سکرین کے طور پر استعمال ہو سکے گی بلکہ یہ الگ سے بھی کافی کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مثلاً سب سے اہم نوٹیفکیشن دکھانا اور اہم نمبروں سے مسیجز کو پہلے دکھانا۔
اس عینک میں نقشہ بھی نظر آتا ہے۔ آپ اسے پہن کر آسانی سے کسی بھی جگہ کا راستہ نقشے پر دیکھ سکتے ہیں۔
اس میں آپ کو یہ بھی نظر آجاتا ہے کہ آپ کے فون پر کس کی کال آ رہی ہے، تاکہ آپ عینک سے کال اٹھا لیں اور اس میں موجود مائیک اور سپیکرز کی مدد سے باآسانی کال پر بات کر لیں۔
عینک میں موجود مائیک میں صلاحیت ہے کہ وہ کہی گئی بات کا بروقت ترجمہ کر سکتا ہے۔
عینک کا یہ فیچر لکھے ہوئے جملوں کا بھی ترجمہ کر سکتا ہے۔

شیئر: