Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 197 کلو گرام حشیش ضبط ، سمگلنگ کی کوشش ناکام

جازان پولیس نے ایک مقامی شہری کو حراست میں لیا ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جازان پولیس کے ترجمان میجر نایف حکمی نے کہا ہے کہ ’197 کلو گرام حشیش کی سمگلنگ اور مارکیٹ میں پھیلانے کی کوشش ناکام بنئی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’اطلاع ملنے پر ایک ٹرک کا تعاقب کیا گیا جسے مقامی شہری چلا رہا تھا‘۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ٹرک کے پچھلے حصے کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے 197 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی‘۔
’ مقامی شہری کو گرفتار کرکے حشیش ضبط کرلی گئی۔ کارروائی بلغازی تحصیل کے سیکیورٹی سینٹر میں عمل میں آئی ہے‘۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا  کہ ’مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا‘۔ 

شیئر: