Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنی العلیان، سعودی غیر ملکی بزنس کونسل کی سربراہ بننے والی پہلی خاتون

کئی بار طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے(فاول فوٹو عرب نیوز)
ممتاز سعودی کاروباری خاتون لبنی العلیان جنرل اتھارٹی فار فارین ٹریڈ کی طرف سے سعودی سویڈش بزنس کونسل کے صدر کی منظوری کے بعد سعودی عرب کی غیر ملکی بزنس کونسل کی سربراہ بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق محمد بترجی اور سعود سلیمان کو ان کا نائب نامزد کیا گیا۔
لبنی العلیان کئی دہائیوں سے سعودی کاروبار میں ایک اہم شخصیت رہی ہیں۔ انہیں ٹائم میگزین نے 2005 میں 100 بااثر افراد میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا تھا۔
لبنیا لعلیان کو  فوربز کی فہرست میں کئی سالوں کے دوران کئی بار طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
وہ 2019 میں سعودی برٹش بینک کی چیئر وومن بن گئیں اور جنوری 2020 میں  الاول بینک کے ساتھ انضمام کے بعد انہیں تین سال کی مدت کے لیے دوبارہ مقرر کیا گیا۔
لبنی العلیان فنانسنگ کمپنی کی سی ای او تھیں جو سعودی عرب کی سب سے بڑی کونگلومیریٹس میں سے ایک ہے جب تک کہ وہ اپریل 2019 میں اپنے عہدے سے سبکدوش نہیں ہو گئیں لیکن بورڈ میں رہیں۔
یہ کمپنی لبنی العلیان کے والد نے 1947 میں قائم کی تھی، ایک نجی ملٹی نیشنل ہے جو ڈسٹری بیوشن،مینوفیکچرنگ، خدمات اور سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔
لبنی العلیان نے سعودی عرب کی غیر ملکی بزنس کونسل کی سربراہ بننے پر کونسل کے اراکین کا ان پر اور ان کے دو نائبین پر اعتماد کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کونسل کے کام کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان بین معاشی تعلقات کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو فعال کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گی۔
36 سعودی غیر ملکی کاروباری کونسلیں جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کی نگرانی میں کام کرتی ہیں جس کا مقصد مملکت اور دوست ریاستوں کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط بنانا، سعودی مصنوعات کے لیےغیر ملکی مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

شیئر: