Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والوں پر بی آر ٹی میں سفر کی پابندی آج سے

پشاور بی آر ٹی کا افتتاح گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ فائل فوٹو: اے پی پی
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس بی آر ٹی میں سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط آج سے لاگو کر دی گئی ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر ہی بی آر ٹی بس میں سفر کیا جا سکے گا۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کے پاس کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہیں ہوگا انہیں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ حکومتی احکامات پر بی آر ٹی میں 20سمتبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک ڈوز والے مسافر بی آر ٹی میں سفر کر سکیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور اپنا اور دوسروں کا سفر آسان بنائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ فضائی سفر کے لیے بھی لازمی قرار دیا گیا اور یکم اکتوبر سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والوں کو بھی فضائی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پشاور بی آر ٹی کا افتتاح گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ اس کو صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا گیا۔
افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اس کو ’سب سے بہترین میٹرو بس پراجیکٹ‘ کہا تھا۔

شیئر: