Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سترہ سالہ لڑکا والد کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس سٹیشن پہنچ گیا

لڑکا شکایت درج کرانے والدہ کو بھی ہمراہ لایا تھا( فوٹو ٹوئٹر)
دبئی میں 17 سالہ لڑکے نے اپنے والد کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔
 لڑکے نے بتایا کہ ’اس کے والد اسے پسندیدہ مضمون لینے کے بجائے اس مضمون کے انتخاب کے لیے مجبور کررہے ہیں جس میں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی‘۔
’والد کو قائل کیا جائے کہ  وہ مجھے اس کے لیے مجبور نہ کریں‘- 
الامارات الیوم کے مطابق پولیس سٹیشن میں تحفظ اطفال ادارے کی سربراہ میثا  البلوشی نے بتایا کہ’ لڑکا شکایت کرنے کے لیے اپنی والدہ کو بھی ہمراہ لایا تھا‘۔
لڑکے کا کہنا تھا کہ’ میرے والد اسے ثانوی کا امتحان دوبارہ دینے پر مجبور کررہے ہیں تاکہ میں اس مضمون میں گریجویشن کروں جس میں والد گریجویشن کیے ہوئے ہیں۔ مجھے یہ مضمون پسند نہیں ہے۔ انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کیا جائے‘۔
میثا  البلوشی نے بتایا کہ’ پولیس سٹیشن نے لڑکے کے وادل سے رابطہ کرکے ہدایت کی کی کہ وہ اپنے بیٹے کو اظہار خیال کا موقع دیں اور اس کی رائے کا احترام کریں کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اور مضمون اختیار کرنا چاہتا ہو اسے اس کا موقع دیا جائے‘۔
پولیس اسٹیشن کے مطابق والدین اور بیٹے کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرکے مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔ 
تحفظ اطفال ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکرٹ علی المطروشی نے بتایا کہ ’ہر بچے کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا تعین کرے۔ اس حوالے سے اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرے۔ ملکی قوانین اس حوالے سے بچوں کے حق میں ہیں‘۔

شیئر: