Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ماضی اور حال تصویروں کے آئینے میں

تصاویر 91 ویں یوم وطنی کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں- (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے 91 ویں یوم وطنی کے موقع پر مملکت کے ماضی اور حال کو تصویری شکل میں پیش کیا ہے  ـ 
مملکت کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر جاری کی گئی ان تصاویر میں سعودی عرب کے مختلف شہروں اور اہم مقامات  میں ہونے والی ترقی کو دکھایا گیا ہےـ 
تصاویر میں مملکت میں ہونے والی تعمیر وترقی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے جس سے سعودی قیادت کی ملک کے لیے مثالی خدمات عیاں ہیں ـ 

شہر ریاض :  سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی زیر نظر تصاویر میں ایک ہی شاہراہ کو دکھایا گیا ہےـ تصاویر میں ترقی کے فرق کو واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے ـ تصاویر میں 60 برس کا فرق ہے ـ دونوں تصاویر ریاض کے ایک ہی علاقے کی ہیں مگر انکے درمیان 6 دہائیوں کا فرق ہےـ 

ادارہ امن عامہ: مملکت میں ادارہ امن عامہ کی اہمیت سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے- سعودی خبررساں ایجنسی کی جانب سے ادارہ امن عامہ کے حوالے سے دو مختلف تصاویرجاری کی گئی ہیں جن میں ادارہ امن عامہ کو ماضی اور حال میں دکھایا گیا ہے ـ پہلی تصویر 1973 کی ہے جبکہ دوسری 2021 کی ـ

ریاض کی شارع البطحا: دارالحکومت ریاض کے ایک ہی علاقے بطحا کی دو تصویریں ملاحظہ کریں جن میں پہلی تصویر 1967 کی جبکہ دوسری 2021 کی ہےـ 

پیٹرول: بانی مملکت کے عہد حکومت میں مملکت میں تیل کے کنوئیں دریافت ہوئے اور سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہوگیاـ زیر نظر تصاویر تیل کے کنوؤں کی ہیں جوعہد رفتہ اور موجودہ دور کی عکاس ہیں ـ 

بندرگاہ : کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں بندرگاہ انتہائی اہم ہوتی ہےـ جہاں تجارتی قافلوں کی آمد ورفت کا انتظام ہوتا ہےـ بندرگاہ کی دو مختلف تصاویر میں ماضی اور حال کو دیکھا جاسکتا ہےـ 

وزارت داخلہ : سعودی وزارت داخلہ (ریاض)  کی عمارت کی تصویرـ سال 1968 میں وزارت داخلہ کی عمارت کا بیرونی منظر جبکہ دوسری تصویر میں حالیہ عمارت دیکھی جاسکتی ہےـ 

ریلوے: اندرون ملک سفراور نقل وحمل کے لیے ریلوے انتہائی مناسب ذریعہ سمجھی جاتی ہے جس کے ذریعے نہ صرف مسافر بلکہ سامان تجارت بھی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا جاتا ہےـ مذکورہ تصاویر میں سعودی ریلوے کی ترقی کو دکھایا گیا ہے پہلی تصویر 1970 کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں بلٹ ٹرین دیکھی جاسکتی ہےـ 

حج میں ٹرانسپورٹ: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمان ارض مقدس آتے ہیں اور ایام حج میں مشاعر مقدسہ میں ارکان حج ادا کرتے ہیںـ زیر نظر تصاویر میں مشاعر مقدسہ میں حجاج کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مثالی ترقی ان تصاویر سے عیاں ہے جن کے مابین 44 برس کا فاصلہ ہےـ 

حج میں شعبہ ابلاغ عامہ: میڈیا ہر دور میں اہم رہا ہے ، ایام حج میں اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ، شعبہ ابلاغ کے ذریعے ہی مشاعر مقدسہ کے حالات دنیا بھر کو پہنچتے ہیں ، زیر نظر تصاویر میں حج کے دوران شعبہ ابلاغ عامہ میں ہونے والی ترقی دیکھی جاسکتی ہے ـ 

مسعی: حرم مکی شریف میں سعی و صفا کے مقام کی ماضی اور حال کی تصاویرـ پہلی تصویر 1966 کی جبکہ دوسری 2019 کی ہے، موجودہ تصویر میں مسعی کے مقام کی توسیع اور ضیوف الرحمان کو فراہم کی جانے والی سہولتیں واضح ہیں ـ 

قبا شاہراہ: مدینہ منورہ میں یہ شاہراہ انتہائی اہم مانی جاتی ہے- دنیا بھر سے آنے والے زائرین مسجد نبوی شریف سے مسجد قبا جاتے ہیں اور وہاں نفل نماز ادا کرتے ہیں ـ شاہراہ کی ترقی تصاویر میں نمایاں طور پر دیکھی جاسکتی ہےـ 1979 میں یہ شاہراہ کیسی تھی اور اب اس میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں ـ 

شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ: یہ مملکت کے انتہائی اہم ہوائی اڈوں میں شمار کیا جاتا ہے ـ حج و عمرہ سیزن میں دنیا بھر سے یہاں عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہےـ 1962 کا شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ اور اب سال 2021 میں اس حوالے سے کتنی تبدیلیاں آئی ہیں ـ 

الدرعیہ: ایک مصور نے سال 1984 میں ریاض کے الدرعیہ کے مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا جبکہ دوسری تصویر سال 2021 میں اتاری گئی  جو اسی علاقے کی ہےـ
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: