Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے آرمی چیف اور ابو ظبی کے ولی عہد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

پاکستان کے آرمی چیف اور ابوظبی کے ولی عہد نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا (فوٹو: اماراتی سفارت خانہ)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں اماراتی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات جمعرات کے روز ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف اور ابوظبی کے ولی عہد نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے اعلٰی سطح کے وفود کے تبادلے معمول کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان دبئی میں جاری ایکسپو 2020 میں بھی حصہ لے رہا ہے جس میں دنیا کے 200 ممالک شریک ہیں۔

شیئر: