Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ برس سے زیادہ عمر کے بچوں کو بحرین جانے کی مشروط اجازت 

کنگ فہد پل کے ذریعے بحرین جانے والوں کی میڈیکل انشورنس ہونی چاہیے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی حکومت نے بارہ برس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کنگ فہد پل کے  راستے بحرین جانے کی مشروط اجازت دی ہے۔
عکاظ اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بارہ برس سے زیادہ عمر کے جو افراد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں اور توکلنا ایپ میں ان کا صحت ریکارڈ ’محصن‘ ( محفوظ ) آرہا ہو وہ کنگ فہد پل کے راستے بحرین کا سفر کرسکتے ہیں۔
باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ایسی صورت میں کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے کی اجازت دی گئی ہے جو میڈیکل انشورنس رکھنے ہوں اور انشورنس سکیم میں کورونا وائرس کے خطرات کے حوالے سے کوریج ہو۔ 

شیئر: