Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملائیشیا کے وزیرخارجہ کا رابطہ

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور مشترکہ امور کا جائزہ بھی لیا ہے( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، برادر ملکوں اور اس کے عوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے انہیں فروغ دینے اور سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نےعلاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور مشترکہ امور کا جائزہ بھی لیا ہے۔
 

شیئر: