Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تیرا مجھ سے ہے پہلے کا ناطہ کوئی، یونہی نہیں دل لبھاتا کوئی‘

ریتیش دیشمکھ اور گینیلیا ڈی سوزا کی شادی فروری 2012 میں ہوئی تھی۔ فوٹو انسٹا ریتیش
رواں ہفتے ’شاندار شکراور‘ کے سیگمنٹ میں بالی وڈ جوڑا ریتیش دیشمکھ اور ان کی اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا شامل ہوں گے جہاں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے کوئز میں سوالات کے جواب بھی دیں گے۔
پروگرام میں جینیلیا ڈی سوزا اپنے شوہر ریتیش دیشمکھ کی شکایت کر رہی ہیں کہ وہ اتنا رومانوی نہیں رہے جتنا شادی سے پہلے تھے۔
شو کے حالیہ پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جینیلیا ڈی سوزا امیتابھ بچن سے کہتی ہیں کہ ان کا مسئلہ بھی اسی طرح حل کرنا ہوگا جیسے دپیکا پڈوکون کا کیا تھا۔
جینیلیا ڈی سوزا نے اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے ریتیش ان کے لیے بہت گانے گاتے تھے، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ایک بھی گانا نہیں گایا۔
جینیلیا ڈی سوزا کی شکایت سنتے ہی امیتابھ بچن نے اداکار سے کہا کہ وہ فوراً اپنی اہلیہ کے لیے گانا گائیں۔ 
بگ بی کے حکم پر ریتیش نے فوراً ہی جینیلیا کے لیے ایک پرانا گانا گایا ’تیرا مجھ سے ہے پہلا کا ناطہ کوئی، ایسے نہیں دل لبھاتا کوئی۔‘
شو کے ایک اور پرومو میں تو ریتیش دیشمکھ کو اپنے گھٹنوں پر بیٹھے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور اسی لمحے وہ اپنی اہلیہ کے لیے نظم پڑ رہے ہیں جو امیتابھ بچن کی بہت پرانی فلم ’کبھی کبھی‘ سے ہے۔ یہ نظم اتنی مشہور ہوئی تھی کہ اتنے سالوں بعد آج بھی پسند کی جاتی ہے۔
شو کا پرومو جینیلیا نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی ریتیش کے ساتھ پہلی دفعہ تھی اور یہ انتہائی خاص (لمحات) تھے۔‘
انہوں نے امیتابھ بچن کا بھی شکریہ ادا کیا کہ بگ بی نے اتنا پیار دیا اور اچھا وقت گزارنے کا موقع دیا۔

شیئر: