Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک میں اوور سپیڈنگ کی سزا، لیمبرگینی قومی خزانے میں جمع ہوگی

اس شخص نے چند گھنٹے پہلے یہ کار جرمنی میں تین لاکھ 10 ہزار ڈالرز میں خریدی تھی (فوٹو اے ایف پی)
ڈنمارک میں پولیس نے اوور سپیڈنگ کرنے پر ایک مہنگی سپورٹس کار اپنی تحویل میں لے لی ہے جسے ایک نئے قانون کے تحت نیلام کرکے اس کی رقم ملکی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔
امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ڈنمارک میں نئے قانون کے تحت پولیس اورر سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیور کی کار اپنے قبضے میں لے سکتی ہے اور نیلامی کے بعد اس سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی۔
کار میں ناروے میں رہائش پذیر ایک عراقی شہری سوار تھا جو جرمنی سے اپنے گھر ناروے جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق وہ شخص اپنی لیمبرگینی ہوراکین کار میں 236 کلیومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہائی وے پر جا رہا تھا جہاں حد رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ایک نارویجین اخبار کے مطابق اس شخص نے چند گھنٹے پہلے یہ کار جرمنی میں تین لاکھ 10 ہزار ڈالرز میں خریدی تھی۔
پولیس آفیسر جیس فالبرگ نے کہا کہ جب کار قبضے میں لی گئی تو اس کا مالک غصے میں تھا جس پر اوور سپیڈنگ کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

شیئر: