Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 111 نئے کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

 کورونا کے مزید 3 لاکھ 887 ٹیسٹ کیے گئے ہیں( فائل فوٹو روئٹرز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مزید کمی ہوئی ہے۔ اتوار دس اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 111 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو ایک سال میں سب سے کم تعداد ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وازارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 37 ہزار 766 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 887 ٹیسٹ کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹےکے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 113 ہے‘۔
امارت کے صحت حکام نے بتایا کہ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 191 مکمل صحتیاب ہوگئے،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 31 ہزار 113 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 25 ہزار 314 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی 2 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار211 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: